''ہمارے رشتے کی قسم'' کہنے کا حکم

سوال کا متن:

اگر عورت اپنے شوہر کو قسم دے کہ آپ نے اس بندے سے بات نہیں کرنی،آپ کو ہمارے رشتے کی قسم ہے۔اور اس کے کچھ دن بعد شوہر اس بندے سے باتیں کرنا شروع کردے،تو کیا اس سے شوہر اور بیوی کے رشتے پر فرق پڑتا ہے؟

جواب کا متن:

''ہمارے رشتے کی قسم''کے  الفاظ سے قسم منعقد ہی نہیں ہوتی ، اس لیے اگر شوہر نے مذکورہ گفتگو کے بعد اس شخص سے باتیں کرنا شروع کی ہیں تو اس سے باہمی رشتے پر کوئی فرق  نہیں پڑا۔ واضح رہے کہ قسم صرف اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات کی منعقد ہوتی ہے، اس لیے غیر اللہ کی قسم اٹھانا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909200541
تاریخ اجراء :04-06-2018