چاول کی قسم دینا

سوال کا متن:

ایک آدمی نے مریض کو کہا :تمہیں چاول کی قسم کہ آئندہ تم چاول نہیں کھاؤ گے. (کیوں کہ اس کو ڈاکٹر نے چاول سے سختی سے منع کیا تھا) اور مریض نے کہا: ٹھیک ہے. آیا قسم ہوئی کہ نہیں؟

جواب کا متن:

اس طرح کہنے سے  قسم منعقد نہیں ہوئی، البتہ قسم دینے والا اورکھانے والا دونوں گناہ گار ہوئے۔شریعت کا حکم یہ ہے کہ اللہ پاک کی ذات اورصفات کے علاوہ مخلوق کی قسم نہیں کھانی چاہیے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143904200084
تاریخ اجراء :13-01-2018