غلط پارٹی کو ووٹ دینے کا گناہ

سوال کا متن:

ایک شخص ایک پارٹٰی کو ووٹ دیتا ہے اور وہ پارٹی اقتدار میں آکر غیر شرعی قانون نافذ کرتی ہے تو  کیا وہ اس میں شریک ہے؟  اس کا گناہ ووٹ دینے والے پر آئے گا؟ کیا اس پر استغفار ضروری ہے؟

جواب کا متن:

اگر اس شخص نے اس پارٹی  کے غیرشرعی منشور کو دیکھ کر  ووٹ دیا ہے تو  اس جماعت کو ترجیح دینے اور اس کی معاونت کرنے پر اسے  استغفار کرنا چاہیے۔  لیکن اگر ووٹ کسی صحیح بنیاد پر دیا اور پھر  پارٹی نے ایسے کام کیے جس کا اندازا پہلے سے نہیں تھا تو اس کا وبال ووٹ دینے والے پر نہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200286
تاریخ اجراء :20-06-2019