قرض کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے زائد کا مطالبہ کرنا

سوال کا متن:

ایک شخص نے کسی شخص کو رقم ادھار دی کہ فلاں وقت پر مجھےلوٹا دینا،  مگر مقروض نے قرض خواہ کو رقم واپس نہ کی،  اب قرض خواہ کہتا ہے مقروض سے کہ میں یہ رقم کاروبار میں لگاتا تھا اور آ پ کے وقت پر واپس نہ کرنے کی وجہ سے میرا نقصان ہوا ہے،  اس طور پر کہ میں نے گھر میں پیسے خرچ کیے ہیں،  اب مقروض کچھ رقم قرض خواہ کو قرضہ کی رقم سے ہٹ کر دے سکتا ہے یا اس قرض خواہ کے نقصان کو پورا کرنے کی کوئی اور صورت ہو سکتی ہے؟

جواب کا متن:

قرض خواہ نے مقروض کو جس قدر رقم بطورِ قرض دی تھی اب وہ صرف اسی قدر رقم وصول کرسکتا ہے،  اگرچہ مقروض نے موعودہ وقت میں قرض ادا نہیں کیا۔  تاخیر کی وجہ سے دی گئی رقم سے زائد کا مطالبہ کرنا شرعاً درست نہیں۔ اور اس صورت میں چوں کہ قرض خواہ نے نقصان کا ذکر اور تلافی کا مطالبہ بھی کیا ہے؛ اس لیے (عقد میں اضافے کی شرط نہ ہونے کےباوجود) مقروض کا ازخود اضافی رقم دینا بھی درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201604
تاریخ اجراء :27-05-2019