ڈوبتے چاند کی تاریخوں میں نکاح کرنے کا حکم

سوال کا متن:

میرا نکاح چاند کی 23 کو ہونا قرار پایا ہے،  مگر کہتے ہیں کہ ڈوبتے چاند میں نکاح نہیں کرنا چاہیے، اس حوالے سے راہ نمائی کر دیں!

جواب کا متن:

چاند  کی کسی بھی تاریخ میں نکاح کرنے میں شرعاً   کوئی حرج نہیں، اس بارے میں عوام میں جتنے بھی اوہام مشہور ہیں ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200535
تاریخ اجراء :02-07-2019