کیکٹس پودا گھر میں لگانا

سوال کا متن:

ریگستان کا پودا کیکٹس گھر میں رکھنا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

ریگستان کا پودا کیکٹس گھر میں رکھنے میں شرعاً  کوئی مضائقہ نہیں ہے، البتہ کیکٹس پودے  کے پھول سے متعلق بعض باطل مذاہب کے کچھ باطل عقائد ہیں ، ان عقائد اور اس سے باطل  مذہب کے مطابق روحانی مقاصد کے حصول کے لیے اس کا استعمال جائز نہیں ہے، ان باطل نظریات کے بغیر اس کو گھر میں رکھنا جائز ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201941
تاریخ اجراء :05-06-2019