والدہ کی غلطی اور ناجائز عمل پر سزا دینے کا اختیار اولاد کو نہیں

سوال کا متن:

میری بیوی کی والدہ شادی شدہ ہونے کے باجود کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہیں، وہ میری خالہ بھی ہوتی ہیں، اب اگر وہ واپس آتی ہیں تو ان کے ساتھ کیا کیا جائے؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ خاتون اگر واپس آجاتی ہیں اور سچے دل سے اپنے کیے پر اللہ سے معافی مانگ لیتی ہیں تو اس صورت میں اللہ کی ذات سے امید رکھی جائے کہ وہ معاف فرما دے گا، تاہم اس برے عمل پر ان کو  سزا دینے کا آپ لوگوں کو اختیار نہیں۔ اور اگر خدانخواستہ وہ اس عمل سے باز نہ آئے اور معاشرتی بائیکاٹ کی صورت میں اصلاح کی امید ہو تو سماجی بائیکاٹ کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004200243
تاریخ اجراء :23-12-2018