مرحومہ کی قبر پر حاجیانی لکھوانا

سوال کا متن:

ایک عورت نے عمرہ اور حج دونوں ادا کیے, اب اس کی فوتگی ہو چکی ہے, کیا اس کے قبر پر اس کے نام کے آگے حاجیانی یا حاجی لکھنا جائز ہے?

جواب کا متن:

حج ایک فریضہ ہے جو اللہ تعالی کی رضا کے لیے ادا کیا جاتاہے نہ کہ القابات کے حصول کے لیے ، اس لیے یہ ظاہر کرنے کے لیےکہ مرحومہ نے حج کیا تھا اس کے نام کے ساتھ حاجیانی لکھنا مناسب نہیں۔ بوقتِ ضرورت نشانی کے لیے قبر پر کتبہ لگانے کی فقہاءِ کرام نے اجازت دی ہے، لیکن اس وضاحت کے ساتھ کہ کتبہ پر مبالغہ آمیز القاب سے اجتناب کیا جائے، لہٰذا نشانی کے لیےاگر کتبہ ضروری ہو تو "زوجہ فلاں" یا "بنت فلاں"  کرکے لکھ دیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909201754
تاریخ اجراء :07-08-2018