سود خور سے قرض بلا سود لینا

سوال کا متن:

 ایک ایسا شخص جو کہ سود خور ہو اور اس کو چھپاتا بھی نہ ہو تو ایسے شخص سے قرض بلاسود لینا جائز ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

حرام آمدن والے شخص سے قرض لینے کی بجائے حلال آمدن والے شخص سے قرض لیا جائے،تاہم اگر کوئی حلال آمدن والا قرض دینے پر تیار نہ ہو تو بامر مجبوری مذکورہ شخص سے غیر سودی قرض لینے کی گنجائش ہوگی۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909200782
تاریخ اجراء :13-06-2018