کتب عقائد

سوال کا متن:

اہل السنت والجماعت کے عقائد  کی معتبر کتب کون سی ہیں؟برائے کرم مطلع فرما دیں!

جواب کا متن:

عقائد کے حوالے سے علماءِ دیوبند کی تالیف کردہ چند معتبر کتب کے نام درج ذیل ہیں:

* مولانا خلیل احمد سہارنپوری رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب "المہند علی المفند"

* مولانا خلیل احمد سہارنپوری رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب "عقائد علماء دیوبند"

* مولانا سرفراز خان صفدر صاحب کی کتاب "راہِ سنت"

* مولانا سرفراز خان صفدر صاحب کی کتاب "تسکین الصدور"

* مولانا عزیز الرحمن حقانی صاحب کی کتاب عقائد اہل سنت والجماعت

* حکیم اختر صاحب نور اللہ مرقدہ کی کتاب "براہین قاطعہ"۔فقط واللہ اعلم

نوٹ: اگر عربی زبان میں کتابوں کے نام مطلوب ہیں تو دوبارہ سوال کرکے معلوم کرلیجیے۔

 

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144007200070
تاریخ اجراء :13-03-2019