سوال کا متن:
اللہ کے لیے لفظِ "خدا" استعمال کرنا جائز ہے؟
جواب کا متن:
"اللہ" کے لیے لفظِ "خدا" کا استعمال جائز ہے۔ جامعہ کے سابقہ فتاویٰ میں ہے:
"لفظِ "خدا" فارسی زبان میں لفظِ "اللہ" کے مترادف ہے، اور "واجب الوجود" کا ترجمہ ہے۔۔۔الخ"۔
کتبہ رضاء الحق (4/5/1407) فقط واللہ اعلم