سوال کا متن:
کیا آپﷺ نے معراج کے موقع پر اللّہ تعالیٰ کی زیارت کی ہے ؟
جواب کا متن:
جمہور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اورتابعین رحمہم اللہ کا موقف یہی ہے کہ معراج کے سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دیدارِخداوندی سے مشرف ہوئے ہیں۔اور یہ رؤیت ،رؤیت عینی تھی ، یعنی آپﷺ نے اپنی آنکھوں سے اپنے پروردگار کی زیارت فرمائی۔(سیرت مصطفی،ازمولانامحمدادریس کاندہلوی رحمہ اللہ ،1/322الطاف اینڈ سنز)فقط واللہ اعلم