اللہ تعالی کی ذات کے علاوہ کسی کو لامحدود کہنا

سوال کا متن:

کیااللہ کےعلاوہ کولامحدودکہہ سکتےہیں؟

جواب کا متن:

لفظ "لامحدود "کا حقیقی معنی ہے وہ شے جس کی کوئی حد نہ ہو، لیکن مجازًا اسے "کثرت اور زیادتی" کے معنی میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، لہذا پہلے معنی کے لحاظ سےاس لفظ کا اطلاق  اللہ تعالی کی ذات کے علاوہ کسی پر کرنا جائز نہیں، جب کہ دوسرے معنی کے لحاظ سے اللہ تعالی کی ذات کے علاوہ کسی اور شے کو بھی "لامحدود" کہہ سکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143906200063
تاریخ اجراء :03-03-2018