اسمائے حسنٰی کا ثبوت

سوال کا متن:

 مشہور اسماء الحسنٰی قرآن و حدیث سے ثابت ہیں یا نہیں؟

جواب کا متن:

اسمائے حسنٰی میں سے بعض قرآن کریم واحادیث مبارکہ دونوں میں اور بعض صرف احادیث میں مذکور ہیں، اور ان اسما ء کے متعلق عربی واردو میں بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں، عربی میں امام غزالی رحمہ اللہ کی "المقصد الاسنٰی"معروف ہے۔  فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143811200075
تاریخ اجراء :19-08-2017