نحوست اور برکت کے اسباب

سوال کا متن:

1۔ اکثردفعہ یہ کہاجاتاہےکہ مغرب کےبعدناخن نہیں کاٹنےچاہئیں۔ 2۔ گھرمیں ناخن پھینکنے سے گھرمیں نحوست ہوتی ہے۔ 3۔ گھرمیں مکڑی کےجالےہوجائیں تواس سےبھی نحوست ہوتی ہے۔ 4۔ ہاتھوں کی انگلیوں سےآوازنکالنےسےنحوست ہوتی ہے۔ لہٰذا تفصیل سے بتائیں کہ گھرمیں نمازنہ پڑھنےکےعلاوہ اوردوسری کن چیزوں سے نحوست آتی ہے۔

جواب کا متن:

اسباب بےبنیاد توھمات ہیں جن کاحقیقت سے کوئی واسطہ نہیں، گھرمیں برکت یانحوست (بےبرکتی) کا تعلق آدمی کےاعمال سےہےنیک اعمال برکت کااوربداعمالیاں بےبرکتی کاسبب بنتی ہیں اس لیے توھمات میں مبتلا ہونےکےبجائےاعمال صالحہ کا اہتمام کرناچاہئیے۔ فقط واللہ اعلم
ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143101200414
تاریخ اجراء :01-01-2010