سوال کا متن:
اگر قادیانی مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کے لیے چندہ دے دے تو کیا حکم ہے؟ تفصیل سے بتا دیں!
جواب کا متن:
قادیانی فرقہ مرتد و زندیق ہے، جو اپنے آپ کو مسلمان اور مرزا غلام احمد قادیانی ملعون کو نبی نہ ماننے والے اہل اسلام کوکافر گردانتا ہے، جس کی وجہ سے اس فرقہ سے کسی قسم کا تعلق رکھنا شرعاً و اخلاقاً جائز نہیں، اور مسجد کے لیے اس فرقہ سے چندہ لینا بھی ممنوع ہے؛ کیوں کہ ان سے مالی معاونت لینے میں انہیں عزت دینا ہے، اور غیر مسلم عزت و احترام کے اہل نہیں ہیں، نیز قادیانی مسجد میں چندہ دے کے عوام الناس میں اپنے آپ کو مسلمان باور کرا کر سادہ لوح مسلمانوں کی گم راہی کا سبب ہوگا۔
جامعہ کے ایک سابقہ فتویٰ (جس پر مفتی اعظم پاکستان مفتی ولی حسن خان ٹونکی رحمہ اللہ کی تصحیح و تصدیق موجود ہے) میں تحریر ہے:
’’صورتِ مسئولہ میں قادیانی کے لیے امداد دینا بالکل بے کار ہے؛ کیوں کہ قرآنِ پاک میں ہے: ’’اولئك حبطت اعمالهم‘‘ (التوبۃ) اور قادیانی جو کہ کافرِ محارب وموذی ہے اور وہ اپنے آپ کو غیر مسلم ہونے کے باوجود مسلمان سمجھتاہے، اور دوسرے مسلمانوں کو کافر سمجھتاہے، اور اس امداد کے ذریعے مسلمانوں کو قادیانیت کی طرف رغبت دلاتاہے؛ اس لیے کسی مسلمان کے لیے اس بے دین قادیانی کی امداد لینا جائز نہیں ہوگا؛ کیوں کہ اس بے دین قادیانی کی امداد کو قبول کرکے اس بے دین قادیانی کو عزت دینا ہے، اور کافر عزت کے لائق نہیں ہوتا‘‘۔
کتبہ :شفیق الرحمٰن الجواب صحیح: ولی حسن ابوبکر سعید الرحمٰن
قال الجصاص الرازي:
’’ وفي هذه الآية دلالة على أنه لاتجوز الاستعانة بأهل الذمّة في أمور المسلمين من العمالات والكتبة‘‘. (أحكام القرآن للجصاص الرازي، (آل عمران: 118) (2/47) ط: دار الكتب العملمية بيروت)
وفيه أيضاً:
’’ فيه نهي عن الاستنصار بالمشركين؛ لأن الأولياء هم الأنصار‘‘. (أحكام القرآن للجصاص، (المائدة:57) مطلب في الاستعانة بالمشركين، (2/559) ط: دار الكتب العلمية، بيروت) فقط واللہ اعلم