مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

سوال کا متن:

قادیانی کے پاس مسلمان ملازمت کرسکتا ہے؟

جواب کا متن:

قادیانی چوں کہ  شرعی احکام کی رو سے مرتد اور زندیق اورملکی آئین کی روسےغیرمسلم ہیں، اس بنا پر   قادیانیوں /مرزائیوں سے خریدوفروخت ،تجارت، لین دین ،سلام و کلام ، ملنا جلنا، کھانا پینا ، شادی و غمی میں شرکت ، جنازہ میں شرکت ،تعزیت ،عیادت،ان کے ساتھ تعاون یاملازمت سب شریعتِ اسلامیہ میں سخت ممنوع اور حرام ہیں۔ قادیانیوں کا مکمل بائیکاٹ ان کو توبہ کرانے میں بہت بڑا علاج اور ان کی اصلاح اور ہدایت کا بہت بڑا ذریعہ اور ہر مسلمان کا اولین ایمانی فریضہ ہے، اور رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم سے محبت کی نشانی ہے ، لہذا  ان کے ہاں ملازمت کرنا یا کاروباری معاملات  کرنا نا جائز اور حرام  ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004200071
تاریخ اجراء :14-12-2018