قادیانیوں سے میل جول اور کھانے پینے کا حکم

سوال کا متن:

اگرکوئی قادیانی کلاس میں پڑھتاہو یاکوئی رشتہ دارقادیانی ہو تواس سے بات کرنایااس کے گھر جاناکیساہے ؟ اوراس کے ساتھ کھاناکھاناکیساہے ؟

جواب کا متن:

قادیانی شریعت وآئین کی روسے دائرہ اسلام سے خارج ہیں،بوقت ضرورت ان سے کلام ،گفتگودرست ہے۔البتہ دوستی اوریارانہ رکھناخطرناک ہے۔نیزقادیانیوں کے ہاں کھاناپینابھی ٹھیک نہیں ہے۔

مفتی اعظم ہندمفتی کفایت اللہ رحمہ اللہ لکھتے ہیں:

''اگردین کوفتنے سے محفوظ رکھناچاہتے ہوں تو(قادیانیوں سے )قطع تعلق کرلیناچاہیئے،ان سے رشتہ ناتاکرناان کے ساتھ خلط ملط رکھناجس کادین           اورعقائدپراثرپڑے ناجائزہے.............اورقادیانیوں کے ساتھ کھاناپینارکھناخطرناک ہے۔(1/325،دارالاشاعت)فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143706200032
تاریخ اجراء :28-03-2016