اہلِ تشیع سے نکاح کا حکم

سوال کا متن:

سنی لڑکا اہلِ تشیع سے نکاح کرسکتاہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

آپ نے اپنے سوال میں ''اہلِ تشیع'' کالفظ استعمال کیا ہے،جن سے نکاح کرناہے ان کے عقائدونظریات کاتذکرہ نہیں کیاہے۔نکاح سےمتعلق جواز اور عدمِ جواز کا مسئلہ عقائدونظریات سےتعلق رکھتاہے۔بہرحال اگرکوئی فرد اپنےآپ کو شیعہ کہتاہو اوراس کا عقیدہ یہ ہوکہ قرآنِ کریم میں تحریف (ردوبدل) ہوئی ہے، ان کے جو بارہ امام ہیں ان کےبارے میں اس بات کا قائل ہوکہ ان کی امامت اللہ جل شانہ کی طرف سےہےاورامام گناہ سے معصوم ہے، ان کو حلال وحرام کا اختیارہے،یاحضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر بہتان باندھتاہوتواس طرح کے عقائد رکھنے والا فرد مسلمان نہیں، اس سے نکاح جائزنہیں ہے۔بصورتِ دیگر عقائد ونظریات بیان کرکے سوال کیا جاسکتاہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143908200161
تاریخ اجراء :04-05-2018