آپ ﷺ کے نامِ مبارک کا ذکر کرتے یا سنتے ہوئے انگوٹھا چومنا

سوال کا متن:

محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام سنتے وقت یا لیتے وقت انگوٹھے  چومنا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

شریعتِ مقدسہ میں حضورِ اقدس ﷺ کا نامِ مبارک سن کر درود وسلام بھیجنے کا حکم  دیا گیا ہے، آپ ﷺ  کا نامِ مبارک سن کر آپ پر درود اور سلام بھیجنا انتہائی سعادت ، برکت اور ثواب کا باعث ہے، لیکن اس وقت انگوٹھے  چومنے کا عمل کسی صحیح سند یا روایت سے منقول نہیں،  لہٰذا انگوٹھے  چومنے کو سنت یا مستحب سمجھنا غلط  اور بدعت ہے۔فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتوی ملاحظہ کیا جاسکتا ہے :

اذان کے وقت انگوٹھے چومنا

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200482
تاریخ اجراء :29-06-2019