1. دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
  2. ایمان وعقائد
  3. بدعات اور رسوم
  4. رسومات

تقریر یا کسی عمل پر داد دینے کی غرض سے تالیاں بجانا

سوال

تالیاں بجا کر کسی عمل یا تقریر پر داد دینا کیساہے؟

جواب

کسی اچھے اور قابلِ ستائش عمل پر داد دینے یا مقرر کی اچھی بات کو سراہنے کا شرعی طریقہ جو اسلاف سے منقول ہے وہ  "سبحان الله"، "ماشاء الله" یا "الله أکبر"کہنا ہے، جب کہ تالیاں بجانا اَغیار کا طریقہ اور عبث ہے، مسلمانوں کو بہرحال اس سے بچنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909201933
تاریخ اجراء :17-08-2018

فتوی پرنٹ