چاند گرہن کے دوران حاملہ عورت کے سونے کا حکم

سوال کا متن:

 جب چاند یا سورج گرہن لگا ہو تو کیا حاملہ عورتیں سو سکتی ہیں؟ اور کیا وہ بیٹھ کر آرام کر سکتی ہیں؟

جواب کا متن:

عوام میں جو یہ باتیں مشہور ہیں کہ''چاند گرہن کے وقت حاملہ عورتیں سو نہیں سکتیں''، ''بیٹھ کر آرام نہیں کر سکتیں''، ''چھری چاقو وغیرہ استعمال نہیں کر سکتیں''، ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ اگر ان باتوں کا تعلق شریعت سے سمجھاجائے کہ شریعت نے ایسی کوئی راہ نمائی کی ہے تو درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909201546
تاریخ اجراء :28-07-2018