قل خوانی اور قرآن خوانی کی مجالس اور ان میں شرکت کا حکم

سوال کا متن:

قل خوانی قرآن خوانی کرنا اور اس محفل میں شرکت کرنا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

حصولِ برکت اور  ایصالِ ثواب کے لیے  قرآن خوانی کی گنجائش ہے ، لیکن  ایصالِ ثواب کے لیے قرآنِ کریم پڑھنے پڑھانے پر پیسوں کا لین دین یا کھانے وغیرہ کا اہتمام جائز نہیں ہے؛ کیوں کہ اجرت پر قرآن پڑھنے سے جب پڑھنے والے ہی کو ثواب نہیں ملتا تو میت کو کہاں سے پہنچے گا؟ نیز کوئی خاص دن اس کے لیے متعین نہ کیا جائے، اگر اس طرح کی تعیین کی جائے گی اور اسے ضروری سمجھا جائے گا تو وہ بدعت کے دائرہ میں داخل ہوگا ۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم 

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909201206
تاریخ اجراء :03-07-2018