سوال کا متن:
شام کے وقت جھاڑو لگانا شرعاً کیسا ہے؟
جواب کا متن:
جھاڑو لگانا دن میں بھی جائز ہے اورشام یا رات میں بھی جائز ہے، چوبیس (۲۴) گھنٹے میں سے کسی بھی وقت جھاڑو لگانے کی کوئی ممانعت شریعتِ مطہرہ کی رو سے ثابت نہیں ہے، اور نہ ہی کسی خاص وقت میں جھاڑو لگانے سے کسی قسم کے نقصان کا اندیشہ یا وہم رکھنا درست ہے، اس طرح کے جتنے وہم عوام کے درمیان مشہور ہیں ان کی کوئی اصل نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم