قرآن مجید میں مور کا پر رکھنا

سوال کا متن:

کیا قرآن مجید میں مور کا پر رکھا جا سکتا ہے؟

جواب کا متن:

قرآنِ مجید میں مور کے پر رکھنا  بے اصل ہے، اس لیے اس کو باعثِ خیر و برکت اور ثواب سمجھ کر رکھنا درست نہیں۔  ہاں اگر مور کا پر پاک ہو اور اس کے حسن و خوبصورتی کی وجہ سے قرآن مجید یا دیگر کتب میں رکھا جائے تو کوئی قباحت بھی نہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004200573
تاریخ اجراء :11-01-2019