موبائل میں دیکھ کر قرآن مجید پڑھنا، ایپلیکیشن انسٹال کرنا

سوال کا متن:

کیا موبائل میں قرآنک ایپلیکیشن رکھ سکتے ہیں، اور بذریعہ موبائل قرآنِ مجید پڑھ سکتے ہیں؟

جواب کا متن:

موبائل میں قرآنک ایپلیکشن انسٹال کرنا اور اس کے ذریعہ قرآنِ مجید کی تلاوت کرنا جائز ہے، البتہ جس وقت قرآنک ایپلیکشن موبائل اسکرین پر ڈسپلے ہو، اس وقت اسکرین چھونے کے لیے باوضو ہونا شرعاً ضروری ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200334
تاریخ اجراء :20-04-2019