کفار کے مکانات چاندی سے بدل ڈالنے کے متعلق آیت

سوال کا متن:

کیا قرآن میں کوئی ایسی آیت ہے جس میں اللہ تعالی نے فرما یا ہے کہ "  اگر یہ خیال نہ ہوتا کہ مسلمان بھی کافر ہوجائیں گے تو میں کفار کے مکانات چاندی سے بدل ڈالتا"؟ اگر اس مفہوم کی کوئی آیت ہے تو آیت بمع ترجمہ بتا دیں!

جواب کا متن:

آیتِ مبارکہ:

﴿وَلَوْلَآ اَنْ يَّكُوْنَ النَّاسُ اُمَّةً وَّاحِدَةً لَّجَعَلْنَا لِمَنْ يَّكْفُرُ بِالرَّحْمٰنِ لِبُيُوْتِهِمْ سُقُفًا مِنْ فِضَّةٍ وَمَعَارِجَ عَلَيْهَا يَظْهَرُوْنَ وَلِبُيُوتِهِمْ اَبْوَابًا وَّسُرُرًا عَلَيْهَا يَتَّكِئُوْنَ  وَزُخْرُفًا وَاِنْ كُلُّ ذٰلِكَ لَمَّا مَتَاعُ الْحَيوٰةِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةُ عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُتَّقِينَ ﴾ [الزخرف33 ـ 35]

ترجمہ: اور اگر یہ خیال نہ ہوتا کہ سب لوگ ایک ہی جماعت ہوجائیں تو جو لوگ خدا سے انکار کرتے ہیں ہم ان کے گھروں کی چھتیں چاندی کی بنا دیتے اور سیڑھیاں (بھی) جن پر وہ چڑھتے ہیں اور ان کے گھروں کے دروازے بھی اور تخت بھی جن پر تکیہ لگاتے ہیں اور (خوب) تجمل و آرائش (کر دیتے) اور یہ سب دنیا کی زندگی کا تھوڑا سا سامان ہے اور آخرت تمہارے پروردگار کے ہاں پرہیزگاروں کے لیے ہے۔ (ترجمہ از  مولانا فتح محمد جالندھری رحمہ اللہ) فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909201688
تاریخ اجراء :04-08-2018