وقف النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق ایک سوال

سوال کا متن:

قرآن میں جہاں "وقف النبی"  آتا ہے، اس کا کیا مطلب ہے؟ اور کیا وہاں دعا مانگنی چاہیے؟

جواب کا متن:

حضرت تھانوی رحمہ اللہ علیہ "وقف النبی" کے متعلق  فرماتے ہیں کہ:

"وقفِ غفران اور وقف البنی" کے متعلق قراء کہتے ہیں کہ وقف کرنے سے مغفرت ہوتی ہے اور وقف النبی حضور صلی اللہ علیہ وسلم  کی سنت ہے ۔ مگر میری نظر سے اس کی کوئی سند نہیں گزری۔" (ملفوظات حکیم الامت (14/209)

لہذا اس کی حیثیت واضح نہیں، نیز یہ علامات پاکستانی مصاحف میں ہی پائی جاتی ہیں، عربی مصاحف میں یہ علامات نہیں پائی جاتیں۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909200024
تاریخ اجراء :20-05-2018