بی سی جمع کرنے اور اس کی حفاظت اور تقسیم کی ذمہ داری پر اجرت لینا

سوال کا متن:

اگر کوئی شخص بیسی کی  جمع داری کے پیسے لیتا ہے،  کیا یہ درست ہے؟ راہ نمائی فرمائیں!

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ شخص کو  تمام شرکاء سے بی سی جمع کرنے میں باقاعدہ عمل کرنا پڑتا ہے، یعنی اسے خود گھر گھر جاکر رقم جمع کرنی ہوتی ہے تو اس صورت میں وہ تمام شرکائے  بی سی کی رضامندی سے متعین کرکے محنتانہ وصول کرسکتاہے،  تاہم اگر تمام شرکاء خود پیسے لاکر اس شخص کے پاس جمع کراتے ہوں تو اس صورت میں اسے محنتانہ وصول کرنے کی شرعاً اجازت نہ ہوگی۔  فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200191
تاریخ اجراء :17-06-2019