اہلِ تشیع کی دکان پر ملازمت کرنے کا حکم

سوال کا متن:

میں ایک اہلِ تشیع کی دکان پر کام کرتا ہوں، ان کے گھر سے دن کے وقت کا کھانا آتا ہے ان لوگوں کے ہاں میرا تھوڑا بہت آناجانا بھی ہے، ان کی کسی مذہبی تقاریب میں آتا جاتا نہیں ہوں، لب لباب یہ کہ میرا ان کے ساتھ کام کرنے میں کوئی حرج تو نہیں؟ مسلکی معاملے پر میں یا وہ لوگ مجھ سے کوئی بات نہیں کرتے، صرف ہم لوگ کام سے کام رکھتے ہیں۔

جواب کا متن:

اہلِ تشیع کی دکان پر ملازمت کرنے کی تو گنجائش ہے، لیکن ملازمت کے علاوہ امور مثلاً گھر میں آنے جانے اورزیادہ  میل ملاپ سے اجتناب کریں۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004200554
تاریخ اجراء :10-01-2019