ڈیوٹی چھوڑ کر سیگریٹ پینے جانا

سوال کا متن:

ڈیوٹی کے اوقات میں سیگریٹ پینے کے لیے  10 یا 15 منٹ کے لیے ریلیکسیشن کے لیے جانے سے کیا سیلری حلال رہتی ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

اگرمالک یا ادارے کی طرف سے صریح یا معنوی اجازت نہ ہو تو اس دوران کی تنخواہ حلال نہ ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004200991
تاریخ اجراء :04-02-2019