ایک مسجد کا قالین دوسری مسجد میں بچھانا کیسا ہے؟

سوال کا متن:

ایک مسجد کا  قالین دوسری مسجد میں بچھانا کیساہے؟

جواب کا متن:

ایک آباد مسجد کا سامان جیسے: چٹائی، قالین، وغیرہ، دوسری مسجد میں لے جانا جائز نہیں ہے۔ فتاوی دارالعلوم میں ہے: ”ایک مسجد آباد کا سامان دوسری مسجد میں لے جانا اور استعمال کرنا درست نہیں“ ۔(فتاوی دارالعلوم: ۳/۴۷۵)

قال ابن عابدین:

"ولایجوز نقلُه ونقل ماله إلی مسجد آخر، وهو الفتوی، حاوي القدسي. وأکثر المشائخ علیه، مجتبی، وهو الأوجه". (الدر المختار مع رد المحتار: ۶/۴۲۹، کتاب الوقف) 

البتہ اگر کثرتِ استعمال سے پرانا ہوجائے اور مسجد میں کوئی نیا قالین لے آئے یا  پرانے کی ضرورت نہ رہے اور اس مسجد سے زیادہ کسی اور مسجد کی ضرورت ہو تو دوسری مسجد میں دیا جاسکتاہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201011
تاریخ اجراء :14-05-2019