جمعہ کی سنتیں وقت سے پہلے ادا کرنا

سوال کا متن:

سعودی عرب میں جمعہ کے دن جمعہ کی اذان کے فوراً بعد خطبہ شروع کردیا جاتا ہے، چار سنت رکعات کی ادائیگی کا وقت نہیں دیا جاتا تو اکثر افراد وقت سے پہلے سنت ادا کرتے ہیں۔ اور مکروہ وقت کا خیال بھی نہیں کیا جاتا۔مکروہ اوقات میں سنت یا نفل ادا کرنا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

 وقت سے پہلے یا  مکروہ  وقت میں نماز ادا کرنا درست نہیں،  البتہ اگر نماز سے پہلے سنت نہ پڑھ سکا تو  جمعہ کے بعد  ادا کرلے ۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144004200322
تاریخ اجراء :29-12-2018