عورتوں کا خطبہ کے دوران گھر میں ظہر کی نماز پڑھنا

سوال کا متن:

وہ ممالک جہاں جمعہ کا خطبہ لاؤڈسپیکر میں ہوتا ہے، تو اگر گھر تک اس خطبے کی آواز پہنچ رہی ہو  تو کیا عورتیں اس وقت نماز پڑھیں  یا خطبہ ختم ہونے کا انتظار کریں؟  اگر خطبے کے دوران کوئی خاتون نماز پڑھے گی تو کیا مکروہ ہو گی؟

جواب کا متن:

واضح رہے کہ خطبہ جمعہ کے دوران خاموش رہنے کا حکم اس آدمی کے لیے ہے جو جمعہ کے لیے حاضر ہوا ہو، اگر خواتین اپنے گھروں میں ہوں اور خطبہ کی آواز لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ گھر تک پہنچ رہی ہو تو اس خطبہ کے لیےعورتوں کا گھروں میں  خاموش ہو جانا ضروری نہیں۔لہذا عورتوں کے لیے خطبہ کے دوران گھروں میں ظہر کی نماز  پڑھنا مکروہ نہیں ہے۔ البتہ عورت خاموشی سے خطبہ سنے تو  یہ اولیٰ ہے۔  اور اگر خطبہ کی آواز کی وجہ سے اپنی نماز میں خلل آنے کا اندیشہ ہو تو نماز کو مؤخرکر دینا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144001200730
تاریخ اجراء :27-10-2018