کیا مسافر شہر میں جمعہ کے دن ظہر باجماعت ادا کرسکتا ہے؟

سوال کا متن:

کیا مسافر شہر میں جمعہ کے دن ظہر باجماعت ادا کرسکتا ہے؟

جواب کا متن:

مریض یا مسافر یا قیدی یا کوئی اور جس پر جمعہ فرض نہیں ان لوگوں کے لیے جمعہ کے دن شہر میں جماعت کے ساتھ ظہر پڑھنا مکروہِ تحریمی ہے، خواہ جمعہ ہونے سے پیشتر جماعت کریں یا بعد میں۔

درمختار، باب الجمعة:

"کره تحریماً لمعذور ومسجون ومسافر أداء ظهر بجماعته في مصر قبل الجمعة وبعدها". فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200678
تاریخ اجراء :03-05-2019