مسافر امام کےپیچھے مقیم کی اقتدا

سوال کا متن:

مسافر امام کےپیچھے جب مقیم نماز مکمل کرے گا تو بقیہ نماز میں فاتحہ پڑھے گا یا نہیں؟

جواب کا متن:

مسافر امام کےپیچھے جب مقیم نماز مکمل کرے گا تو بقیہ نماز میں فاتحہ نہیں پڑھے گا؛ اس لیے کہ یہ لاحق کے حکم میں ہے: 

" وإن اقتدی مسافر بمقیم یصلي رباعیة ولو في التشهد الأخیر في الوقت، صح اقتداؤه، وأتمها أربعًا تبعًا لإمامه، واتصال المغیر بالسبب الذي هو الوقت". (الطحطاوي علی مراقي الفلاح ص۴۲۷)

"وصح اقتداء المقیم بالمسافر في الوقت، وبعده فإذا قام المقیم إلی الإتمام لایقرأ، ولایسجد للسهو في الأصح؛ لأنه کاللاحق، والقعدتان فرض علیه، وقیل: لا"․ (الدر مع الرد: ۲/۶۱۰-۶۱۱)فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200054
تاریخ اجراء :09-04-2019