مسافر کے احکام

سوال کا متن:

مسافرکے لیے اسلامی احکام کیا ہیں؟

جواب کا متن:

جو شخص شرعی مسافت یعنی  کم از کم سوا ستتر (77.25) کلو میٹر کی نیت سے اپنے علاقہ (شہر یا بستی) سے نکلتا ہے وہ شرعاً مسافر کہلاتا ہے، اور جب تک کسی آبادی میں پندرہ دن یا اس سے زیادہ اقامت کی نیت نہ کرے یا اپنے وطن نہ لوٹ آئے وہ مسافر رہتاہے۔ اور شریعت نے اُس کے لیے متعدد احکام بیان کیے ہیں، من جملہ ان احکام میں سے یہ ہے کہ چار رکعت والی نماز دو رکعت پڑھے گا، مسافر پر روزہ رکھنا ضروری نہیں، عید الاضحیٰ کے ایام میں حالتِ سفر میں ہونے کی وجہ سے قربانی  واجب نہ ہو گی۔ 

باقی مسافر سے متعلق اگر کوئی خاص سوال آپ کے ذہن میں ہو تو اس کو وضاحت کے ساتھ لکھ کر بھیج دیں اس کا جواب آپ کو دے دیا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200256
تاریخ اجراء :17-04-2019