مسافر قصر نماز ادا کرے گا

سوال کا متن:

میں کراچی سے نواب شاہ جارہا ہوں جس کی کل مسافت 259 کلومیٹر ہے، میں مغرب کراچی میں ادا کر کے روانہ ہوں گا اور عشاء حیدرآباد میں ہوگی، سوال یہ ہے کہ میں عشاء قصر ادا کروں گا یا مکمل؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں کراچی کی رہائشی آبادی سے نکلنے کے بعد سے آپ مسافر ہوں گے، لہٰذا عشاء کی نماز قصر ادا کریں گے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143909200618
تاریخ اجراء :07-06-2018