فجر کی سنت سے پہلے تحیۃ المسجد پڑھنا

سوال کا متن:

کیا فجر کی نماز میں سنت سے پہلے تحیۃ  المسجد  پڑھ سکتے ہیں؟

جواب کا متن:

صبح صادق کے طلوع ہونے کے بعد فجر کی سنتوں کے علاوہ کوئی دوسری نفل نماز تحیۃ المسجد وغیرہ  نہیں پڑھ سکتے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 374):
"(وكره نفل) قصداً ..... (بعد طلوع فجر سوى سنته)؛ لشغل الوقت به".  
فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201590
تاریخ اجراء :27-05-2019