کینسر کی وجہ سے سنن ادا نہ کرنا

سوال کا متن:

میری والدہ کینسر  کی مریضہ ہیں، وہ کہتی ہیں کہ صرف فرض نماز ادا کروں گی ، سنت نہیں ادا کرسکتی، کیا ایسا جائز ہے؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃً  مرض کی شدت کی وجہ سے فرض نماز کے ساتھ سنن ادا کرنے کی بالکل طاقت نہیں ہے، تو سنن ترک کرنے کی گنجائش ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200329
تاریخ اجراء :20-04-2019