تراویح کے بعد نفل پڑھنا

سوال کا متن:

تراویح کے بعد نفل پڑھنا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

تراویح کے بعد نفل پڑھنا درست ہے، بلکہ ثواب کا کام ہے، البتہ بیٹھ کر دو رکعات پڑھنا ضروری نہیں ہے، نوافل بھی کھڑے ہوکر پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہیے، اس میں زیادہ ثواب ہے۔

نیز یہ بھی واضح رہے کہ رمضان المبارک میں وتر کی نماز باجماعت ادا کرنے کے بعد بھی تہجد کی نماز پڑھنی چاہیے، اس میں کراہت یا خلافِ اولیٰ بات نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201169
تاریخ اجراء :18-05-2019