معتکف کا ختمِ تّراویح  کے لیے دوسری مسجد جانا

سوال کا متن:

معتکف ختمِ تراویح  کے لیے مسجد سے باہر دوسری  مسجد میں جا سکتا ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

اگر کوئی شخص سنت اعتکاف میں بیٹھا ہو تو ایسا معتکف ختم تراویح کے لیے دوسری مسجد نہیں جا سکتا۔  اگر جائے گا تو اس کا اعتکاف فاسد ہو جائے گا اور ایک دن کے اعتکاف کی قضا لازم ہو گی۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201537
تاریخ اجراء :26-05-2019