میت کے جسم سے خون نکلنے کی صورت میں اس کو غسل دینا

سوال کا متن:

میت کے جسم سے خون نکل رہا ہے، اس کو غسل دینا ہے یانہیں؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں غسل دینے سے پہلے میت کے جسم سے اگر خون نکل رہا ہو تو  بھی اس کو غسل دیا جائے گا، غسل کراتے ہوئے اس کا خون صاف کردیا جائے، اس کے بعد اس زخم والی جگہ پر کوئی روئی وغیرہ رکھی جاسکتی ہے۔  پھر اگر غسل کے بعد دوبارہ خون نکل جائے تو  دوبارہ غسل دینی کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ ممکن ہو تو صرف اس خون کو صاف کردیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144010200492
تاریخ اجراء :30-06-2019