تراویح کی دوسری رکعت میں بھول کر کھڑے ہوجانا

سوال کا متن:

تراویح کی دوسری رکعت میں بیٹھنے کے بجاۓ غلطی سے کھڑا ہوجاۓ، پھرچار رکعت پوری کرکے میں سجدہ سہوکرلے تو کیا نمازہوجاۓ گی ? نیز چاروں رکعات تراویح شمار ہوں گی یا دو؟

جواب کا متن:

اگر تراویح کی نماز میں دوسری رکعت کے بعد قعدہ بھول کر کھڑاہوگیاتو جب تک تیسری رکعت کا سجدہ نہ کیاہوبیٹھ جائے ۔اورآخر میں سجدہ سہوکرکے نماز پوری کرلے۔ اور اگر سجدہ سہو نہیں کیا تو نماز دوبارہ لوٹانی ہوگی۔اور اگر دوسری رکعت کاقعدہ نہیں کیااور کھڑے ہوکر تیسری رکعت بھی پڑھ لی اور تیسری رکعت کا سجدہ بھی کرلیاتو چوتھی رکعت ملاکر سجدہ سہو کرکے سلام پھیرے ، اس صورت میں آخری دورکعت درست ہوں گی اور پہلی دورکعت قعدہ نہ کرنے کی وجہ سے فاسد ہیں، اور پہلی دورکعت میں جو قرآن پڑھاگیااس کا دوبارہ پڑھناضروری ہوگا۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143908201120
تاریخ اجراء :19-05-2018