شب براءت میں قبرستان جانا

سوال کا متن:

شبِ برأت کی رات قبرستان جانا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

پندرہ شعبان کی رات جسے شبِ براء ت کہاجاتاہے،قبرستان جانادرست ہے، البتہ  قبر کی زیارت کا مقصد آخرت کی یاد اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور ایصالِ ثواب ہو۔

یہ یادرہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوری حیاتِ مبارکہ میں صرف ایک مرتبہ اس شب میں قبرستان جاناثابت ہے، اس لیے اگر کوئی شخص زندگی میں صرف ایک مرتبہ بھی اتباعِ سنت کی نیت سے اس رات میں قبرستان چلاجائے تواتباعِ سنت کاثواب حاصل ہوگا۔ہرسال اسے لازم نہ سمجھاجائے۔ نیزپھول پتیاں، چراغاں، خواتین کا اس رات میں نکلنا اورپٹاخے وغیرہ ان امورکا اس شب اورشریعت سے کوئی تعلق نہیں ہے، ان سے اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200167
تاریخ اجراء :14-04-2019