رمضان میں بیوی سے ازدواجی تعلقات

سوال کا متن:

کیا رمضان کے مہینے میں شوہر اپنی بیوی سے مل سکتا ہے؟

 

جواب کا متن:

رمضان المبارک میں طلوعِ فجر سے غروبِ آفتاب تک (یعنی روزے کی حالت میں)  بیوی کے ساتھ ہم بستری کرنا جائز نہیں ہے۔ رمضان کی رات میں (غروب کے بعد سے سحری کا وقت ختم ہونے تک) بیوی کے ساتھ ازدواجی تعلقات قائم کرنا حلال ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201520
تاریخ اجراء :26-05-2019