روزہ کی نیت کا طریقہ

سوال کا متن:

پہلے یہ دعا پڑی جاتی تھی سحر میں ’’نویت أن أصوم غداً لله تعالی من فرض رمضان“  دونوں میں کون سی دعا درست ہے؟ یا دونوں صحیح ہیں؟

جواب کا متن:

رمضان کا روزہ صحیح ہونے کے لیے نیت کرنا ضروری ہے اور نیت دل کے ارادے کا نام ہے، اور اتنی نیت کرلینا کافی ہے کہ ”آج میرا روزہ ہے“ یا رات کو یہ ارادہ کرلے کہ کل میرا روزہ ہے، نیت کے الفاظ زبان سے ادا کرنا ضروری نہیں ہے، البتہ زبان سے نیت کا اظہار کرنا بہتر ہے، اور سحری کے لیے اٹھنا اور سحری کھانا نیت کے قائم مقام ہے اگرچہ زبان سے کچھ نہ کہا ہو۔

نیز رات میں یا صبح صادق سے پہلے زبان سے نیت کی ادائیگی کے لیے سوال میں ذکر کردہ الفاظ ”نویت أن أصوم غداً لله تعالی من صوم رمضان“  یا ’’نویت أن أصوم غداً لله تعالی من فرض رمضان“ بھی کہنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201139
تاریخ اجراء :17-05-2019