روزے کی نیت کے الفاظ

سوال کا متن:

کیا ان الفاظ سے روزے کی نیت کرنا درست ہے ؟ 

جواب کا متن:

نیت دل کے ارادے کا نام ہے، اگر کوئی شخص محض دل میں ہی روزے کی نیت کر لےاور زبان سے کچھ نہ کہے تو اتنا کافی ہے، اور اس طرح روزہ درست ہو جائے گا، اور رمضان میں سحری کرنا ہی نیت کے قائم مقام ہے۔ زبان سے نیت کرنا ضروری نہیں، البتہ زبان سے نیت کر لینا بہتر ہے، اس لیے اگر کوئی شخص رات سے ہی روزے کی نیت کرتا ہے اور یہ الفاظ کہتا ہے " وبصوم غد نویت من شهر رمضان" تو ان الفاظ سے نیت کرنا درست ہو گا۔  

واضح رہے کہ نیت کے یہ الفاظ حدیث میں وارد نہیں ہوئے ہیں۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008201143
تاریخ اجراء :17-05-2019