چالیس دن سے پہلے نفاس ختم ہونے کی صورت میں روزہ رکھنے کا حکم

سوال کا متن:

نفاس کا دورانیہ چالیس دن سے پہلے ختم ہو گیا، کیا روزہ رکھ سکتے ہیں؟

جواب کا متن:

جی ہاں! نفاس کا خون اگر چالیس دن سے پہلے ختم ہو گیا اور اس کا یقین ہو جائے تو روزہ رکھنا ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144008200756
تاریخ اجراء :06-05-2019