قبر پر فاتحہ خوانی کا طریقہ

سوال کا متن:

 قبر پر فاتحہ خوانی جائز ہے یا نہیں ؟اور فاتحہ خوانی کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

جواب کا متن:

اہل سنت والجماعت کے عقیدے کے مطابق ایصال ثواب کے لیے قبر پر یا غائبانہ طور پر قرآن کریم پڑھنا جائز ہے،  اور اس کا  فائدہ و ثواب مردے کو پہنچتا ہے، قبر پر فاتحہ خوانی بھی اسی حکم میں داخل ہے، لیکن اس کا کوئی مخصوص طریقہ سنت سے ثابت نہیں،  بہتر ہے کہ ایک بار سورہ فاتحہ اور تین بار سورہ اخلاص یا سورہ یسین  یا  حسب سہولت واستطاعت قرآن کریم کا کوئی بھی حصہ پڑھ کر اس کاثواب مردے کو  بخش دیاجائے۔ فقط  واللہ اعلم 

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :143811200031
تاریخ اجراء :06-08-2017